file photo

مائیک پومپیو نے چین کو جھوٹا اور سازشی قرار دیدیا
22 جون 2020 (13:18) 2020-06-22

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو جھوٹا اور سازشی قرار دیدیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ چین نے ووہان میں کورونا وائرس سے متعلق حقائق چھپائے اور دنیا کو مشکل میں ڈال دیا۔ لاکھوں لوگ مرگئے، معیشتیں تباہ ہوگئیں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا چین صرف امریکہ کیلئے نہیں بلکہ یورپ کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

اسی طرح جس طرح ہمارے جنوبی امریکی ، افریقی ، مشرق وسطی اور ایشین دوستوں کیلئے۔ ہمیں معاشی تعلقات کے سنہری پردے آنکھوں سے ہٹا کر صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔


ای پیپر