file photo

او آئی سی کا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب
22 جون 2020 (10:14) 2020-06-22

جدہ: او آئی سی رابطہ گروپ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں سمیت مقبوضہ وادی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کرے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ایمرجنسی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ آذربائیجان، نائجر، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس مسئلہ کشمیر کے حل اور صورتحال پر ملاقاتوں کا تسلسل ہوگا۔


ای پیپر