file photo

سلمان خان نے سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
22 جون 2020 (10:04) 2020-06-22

نیو دہلی: بالی وڈ ہیرو سلمان خان نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں کے نام ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ سشانت سنگھ کے مداحوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور انہیں برا بھلا نہ کہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی اپنے کو کھونے دینے کا دکھ بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس لیے وہ سشانت سنگھ کے مداحوں کے ساتھ کھڑے ہو کر ان سے ہمدردی کا اظہار کریں۔ اس سے ان کا دکھ کم ہوگا۔ سشانت سنگھ کے بہت سے مداح سلمان خان سمیت بالی وڈ کی کچھ اہم اور بڑی شخصیات پر ان کا کیریئر برباد کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

سلمان خان فلمز سمیت 7 بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے مبینہ طور پر سشانت کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔


ای پیپر