file photo

پاکستان میں کورونا مزید 89 افراد کی جان لے گیا
22 جون 2020 (09:53) 2020-06-22

لاہور: پاکستان میں کورونا گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 89 افراد کی جان لے گیا، اموات کے مجموعی تعداد تین ہزار 590 ہوگئی۔ مزید 4 ہزار 471 نئے کیسز رپورٹ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا کیسز 69 ہزار 628، پنجاب میں تعداد 66 ہزار 943 تک جا پہنچی۔ خیبر پختونخواہ میں 21 ہزار 997، بلوچستان میں 9 ہزار 475 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

سربراہ پمز ہسپتال ڈاکٹر انصر مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پمز ہسپتال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

پمز ہسپتال کے ایڈمن آفیسر بھی کرونا کا شکار ہو گئے جبکہ ہسپتال کے دو سو سے زائد ملازمین کورونا پازیٹیو ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتال کے تین ملازمین کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔


ای پیپر