معروف آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والوں کیلئے بُری خبر
22 جون 2019 (21:54) 2019-06-22

کراچی : معروف آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور بُری خبر ،حکومت سندھ نے کمپنی اور ڈرائیور زپر 13,13فیصد ٹیکس عائد کر دیا ۔

کراچی جس میںپہلے ہی سفری سہولت کیلئے عوام کو انہتائی مشکلات کا سامنا تھا ، آن لائن ٹیکسی سروس آنے کے بعد کراچی کے مڈل کلاس نے سکھ کا سانس لیا تھا ،جہاں لوگ با آسانی سفر کر سکتے تھے ،حکومت نے آن لائن ٹیکسی چلانے والے اور کمپنی پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دیا ،جس کے بعد ڈرائیورز حضرات نے واویلا مچایا۔

ڈرائیور ز حضرات کا کہنا تھا کہ بمشکل ایک روزگار ملا تھا جس پر حکومت نے ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ،جبکہ دوسری طرف سفر کرنے والے شہریوں نے کہا یہ ٹیکس کمپنی عوام سے لینا شروع کر دیگی جس کے بعد کرایوں میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا ۔ڈرائیورز اور شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ عوام کا خیال رکھتے ہوئے اس بھاری بھرکم ٹیکس کو ختم کرے ۔


ای پیپر