امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
22 جون 2019 (18:05) 2019-06-22

اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے ،وزیر اعظم عمران خان نو ر خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا ۔

معزز مہمان کی آمد پر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ،اس مو قع پر وزیرا عظم کےسا تھ شاہ محمود قریشی ،زلفی بخاری بھی موجود تھے ۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے،فریقین باہمی مفاد کے لیے مستحکم اقتصادی شراکت داری کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کریں گے.

دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔


ای پیپر