دبئی میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان کا عبرتناک انجام
22 جون 2018 (23:03) 2018-06-22

دبئی:اماراتی پولیس نے بھارتی خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک شخص کو گرفتارکرلیا،بنگلہ دیشی شہری کواب عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دفتر میں سیکریٹری کی خدمات انجام دینے والی خاتون جم جا رہی تھی۔ جب وہ پارکنگ ایریا سے گزری تو اس نے ایک نامعلوم 38سالہ بنگلہ دیشی فرد کو دیکھا۔اس وقت پارکنگ ایریا خالی تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیشی آناً فاناً ہراساں کرکے موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے پولیس کو دی جو چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس والوں نے ملزم کو شناخت کرنے کے لیے خاتون کو گاڑی میں بٹھا لیا جہاں وہ دس منٹ تک النہدہ کے علاقے میں سڑکوں پر پھرتے رہے اچانک خاتون کو ہراسگی کا نشانہ بنانے والا بنگلہ دیشی دکھائی دیا جس پر پولیس نے اسے فوراً گرفتار کر لیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ 26 جون 2018 کو سنایا جائے گا۔


ای پیپر