Source : Yahoo

ن لیگ یا نواز شریف کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا :چوہدری نثار
22 جون 2018 (18:11) 2018-06-22

اسلام آباد :مسلم لیگ کے رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ،میرا اختلاف صرف نواز شریف سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میرے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ،میں نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس میں یہ کہا گیا ہواگرمیں نے زبان کھولی تو نوا زشریف منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہینگے،موجودہ صورتحال پر بات کرونگا ، نواز شریف سے ایک سال سے اختلافات تھا ، کچھ میڈیا کے اداروں نے غلط بیان شائع کیا جس کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا فی الحال بیگم کلثوم نوا ز کی حالت کے پیش نظر بات نہیں کرونگا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض مرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ یا نوازشریف کونقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں، نوازشریف سے اختلاف کے باعث وزارت چھوڑی،اختلافات سے متعلق بات کسی اورکی یا ان کی بیٹی کی نہیں کررہا،4 حلقوں سے آزادحیثیت میں الیکشن لڑرہاہوں، شیخ رشید سے کہہ چکا میں کسی آوارہ بس کا مسافر نہیں ہوں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق میراکسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلائی گئیں، میرا کسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیونکہ مجھے کوئی لالچ نہیں،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں کسی بھی آوارہ بس کا مسافر نہیں ہوں ، میں قوم اور حلقے کے لوگوں کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہاہوں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایک حلقے سے الیکشن لڑنا بہت مشکل ہو تا ہے میں اپنے چاروں حلقوں سے آزاد الیکشن لڑوں گا ۔

اختلافات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں اختلاف رائے بغاوت نہیں ہوتا ،عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا خان صاحب نے سرعام کہا تھا کہ اگر چوہدری نثار آزاد الیکشن لڑے گا تو اس کی حمایت کرینگے ،میرا آزاد الیکشن لڑنا کوئی کمزور ی نہیں ،میری اگلی پریس کانفرنس کا انتظار کریں ۔میں کوئی ناراض و نالاں نہیں میں نے اختلاف ضرور کیا ہے ۔آزاد الیکشن لڑنے کیلئے کیوں کھڑا ہو ا بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے پر اس راز سے پردہ اُٹھاﺅں گا ۔


ای پیپر