بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی
22 جولائی 2020 (19:46) 2020-07-22

لاہور :چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔لاہور میں ایک صحافی نے پی پی چیئرمین سے پوچھا کہ آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے۔

اس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ ثقافت نہیں بلکہ ملتانی اجرت کا ماسک ہے۔صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تو آپ کے دوسرے سوال کا جواب تھا آپ کا پہلا سوال تو میں بھول ہی گیا۔اس پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کالا قانون ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کا موقف صحیح ثابت ہوا، اب ایک ایسا ادارہ تشکیل دیا جانا چاہیے جو غیرجانبدارانہ احتساب کرے۔


ای پیپر