موٹر کار اور کمرشل گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
22 جولائی 2020 (19:19) 2020-07-22

کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں نئے سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس پر کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان پر ریٹرو رفلیکٹو فوائل استعمال ہوگی۔ پرائیوٹ گاڑی کی نمبر پلیٹ سفید جبکہ سرکاری سبز رنگ کی ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیس جون تک صوبے کے 6 اضلاع میں 72 لاکھ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ نمبر پلیٹ کی قیمت کم سے کم ہونی چاہیے تاکہ صارف پر بوجھ نہ پڑے۔ نمبر پلیٹ نومبر تک متعارف کرا دی جائے۔


ای پیپر