file photo

پاکستان میں کورونا سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے
22 جولائی 2020 (12:47) 2020-07-22

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد پانچ ہزار 677 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 332 نئے کیسز کے اضافے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 67 ہزار 468 ہوگئی۔ 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار، پنجاب میں 90 ہزار 816، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469 ہے۔

اسلام آباد میں تاحال کورونا کے 14 ہزار 701 کیس سامنے آ چکے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 18 سو 78 آزادک شمیر 19 سو 37 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔


ای پیپر