file photo

بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے: وینا ملک
22 جولائی 2020 (12:30) 2020-07-22

لاہور: اداکار وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے ، حیرت اور دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ اور تنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں اور اس کےلئے مہمات چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروں میں قید کر رکھا ہے لیکن کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیزی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں مت رہے اسے اس ظلم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


ای پیپر