file photo

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں بیٹے کے ماں پر تشدد کا نوٹس لے لیا
22 جولائی 2020 (12:19) 2020-07-22

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں بیٹے کے ماں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، اور آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنیوالے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور بزرگ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ایس پی راول ٹاؤن کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، یہ افسوسناک واقعہ منگل کی رات پیش آیا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایس پی راول ٹاؤن نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا۔ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔


ای پیپر