سفارتکاروں کیلئے گرین پاسپورٹ پر پابندی
22 جولائی 2019 (20:09) 2019-07-22

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران نے پاکستانی سفارتکاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتکاوں کو آئندہ بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہونگے ،بیرون ملک تعینات سفارتکاروں اور اہلکاروں میں اس فیصلے پر پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکاروں کا ریڈ و دیگر اہلکار بلیو پاسپورٹ پر تعینات ہوتے ہیں تاہم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سفارتکار مختلف ممالک میں رہائش اختیار کر لیتے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئندہ کسی سفارتکار اور اہل کار کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہو گا ۔

بتایا گیا ہے کہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ہر سفارتکار کو پاکستان میں رپورٹ کرنا ہوگا ، سفارتکاروں کو پاکستان واپس جا کر ہی گرین پاسپورٹ ملے گا ۔


ای پیپر