Image Source : Facebook

سری لنکن بورڈ نے پاکستان میں میچ کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی
22 جولائی 2019 (19:15) 2019-07-22

برمنگھم: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے نمائندوں نے لندن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کروانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا ، سری لنکن حکام کے مطابق وطن واپس جاکر چند روز میں سکیورٹی وفد کے ارکان اور متوقع تاریخوں سے پی سی بی کو آگاہ کردیا جائے گا، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈسلوا نے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کو کرادی ہے۔

سکیورٹی وفد ان دونوں مجوزہ مقامات کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو جمع کرائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہوگی۔

واضح رہے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کے سلسلے میں سری لنکا نے پاکستان کیساتھ دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں ،جس کیلئے پی سی بی کی تجویز تھی کہ ایک ٹیسٹ کراچی اور ایک لاہور میں کھیلا جائے ، سری لنکا کا سکیورٹی وفد پاکستان کا دوہ کریگا جس کے بعد مہمان ٹیم پاکستان آئے گی ۔


ای پیپر