دکاندار ہوشیار ،زیادہ قیمت پر فوری ایکشن ہو گا
22 جولائی 2019 (18:54) 2019-07-22

دکاندار ہوشیار ،زیادہ قیمت پر فوری ایکشن ہو گا

دکاندار حضرات ہو جائیں ہوشیار ۔۔۔ گرفتاری ،سزا بھی ہو سکتی ہے

لاہور :پنجاب حکومت نے ایک نیا کارنامہ کرتے ہوئے قیمت پنجاب کے نام سے ایک ایپ متعارف کروا دی ہے ،جس کے بعد دکاندار اپنی مرضی کے مطابق ریٹ فکس نہیں کر سکتا ،پنجاب حکومت نے فروٹ اور سبزیوں کی من مانی قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف ایپ متعارف کروا دی ہے ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایپ پر کوئی بھی شہری زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندار کیخلاف شکایت درج کرا سکے گا ،ایپ پر شہری کی شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ ادارے فوری طور پر حرکت میں آئینگے ،اگر شہری کی شکایت درست پائی تو دکاندار کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ،ابتدائی طور پر متعلقہ ایپ میں فروٹ ،سبزیوں کے سرکاری ریٹ کے علاوہ دال ،چینی کے ریٹ بھی میسر ہونگے ۔


ای پیپر