نواز ،زرداری سے اے سی ،ٹی وی کی سہولتیں واپس لوں گا :وزیر اعظم عمران خان
22 جولائی 2019 (18:39) 2019-07-22

واشنگٹن:وزیر اعظم عمران خان کا واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف ،زرداری سے نہ ڈیل ہو گی اور اب تک ان کو دی گئی ڈھیل بھی واپس جا کر واپس لے لوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ،زرداری سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہ ہو گی ، نواز شریف کو این آر او دلوانے کیلئے ایک دفعہ پھر بادشاہ نے رابطہ کیا تھا ،لیکن یہ لوگ سن لیں اب کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا ۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ سے واپس جاتے ہی نواز شریف اور زرداری سے جیل کی سہولتیں واپس لے لوں گا ،ان کے پاس نہ اب ائیر کنڈیشنر ہو گا نہ ٹی وی ،انہیں عام قیدی کی طرح رکھو ں گا۔


ای پیپر