فوٹو بشکریہ فیس بک

ایران کا سی آئی اے کے 17 جاسوس پکڑنے کا دعوی
22 جولائی 2019 (16:37) 2019-07-22

تہران: ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے جاسوس نیٹ ورک کو توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعوی کردیا۔

ایرانی انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ پکڑے جانے والے جاسوس افراد میں سے بعض کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق گرفتار جاسوس حساس اداروں اور اہم کمپنیوں میں کام کر رہے تھے، ایجنسی نے پکڑے جانے والے جاسوسوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس کو ایران نے جھوٹ قرار دیا تھا۔


ای پیپر