فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

سری لنکن بورڈ کا وفد اگست میں پاکستان آئے گا: پی سی بی
22 جولائی 2019 (16:06) 2019-07-22

لاہور: پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن، سری لنکن بورڈ کا وفد اگست میں پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکیورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کرا دی۔

پی سی بی کے مطابق وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے۔


ای پیپر