فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کرکٹ شائقین نے دھرماسینا کی فائنل میچ میں غلطی کو بڑا جرم قرار دیدیا
22 جولائی 2019 (14:47) 2019-07-22

لندن: سری لنکن امپائر دھرماسینا کا فائنل میں غلط فیصلے کا اعتراف، سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا، کرکٹ شائقین نے اسے غلطی نہیں بڑا جرم قرار دیدیا۔

دھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں 5 کی بجائے انگلش بلے بازوں کو 6 رنز نوازنے کی غلطی کا اعتراف کیا تو سری لنکن امپائر پر کرکٹ شائقین برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر کسی نے آئی سی سی سے دھرماسینا کو معطل کرنے کا کہا تو کسی نے اسے انٹرنیشنل کرکٹ کی موت قرار دیا۔ ایک نے انگلینڈ کیلئے لکھا کہ وہ نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہیں بلکہ دھرماسینا کیوجہ سے ورلڈ کپ چیمپئن بنا ہے، آپکی بڑی غلطی کی سزا کیویز کو ملی۔

کسی نے سری لنکن امپائر کو بیوقوف قرار دیا، جس نے کھیل کا مزہ خراب کیا بلکہ امپائر کو فائر کرنے کی درخواست بھی کی۔

ایک نے کہا کہ جب آپ فیصلے کے بارے میں واضح نہیں تھے تو تھرڈ امپائر کے پاس کیوں نہیں گئے۔

کسی نے کہا واقعی آپکو کیوں ندامت ہو گی اسکی قیمت نیوزی لینڈ کو چکانا پڑی، سری لنکا کو نہیں۔

ایک نے کین ولیمسن اور برینڈن میکولم کو فائنل کے فیصلے کو آئی سی سی میں چیلنج کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔


ای پیپر