فوٹو بشکریہ فیس بک

اگلے ورلڈ کپ میں پروفیشنل ٹیم لائیں گے: وزیراعظم عمران خان
22 جولائی 2019 (11:31) 2019-07-22

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ٹیم کی بہتری کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کرکٹ ٹیم عالمی معیار اور میرٹ پر لے کر آئیں گے۔

اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اگلے ورلڈ کپ میں پروفیشنل ٹیم لائیں گے، آسٹریلیا ٹیم کی مضبوطی کی وجہ میرٹ سسٹم ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان نے کہا کہ قوم پاکستان کو ہر سال تبدیل ہوتا اور اوپر جاتا دیکھے گی کیوں کہ طاقت ور کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ جیل سے باہر نکلنے کے خواہش مند لوٹا ہوا پیسہ واپس دیں اور جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں قائد اعظم کے بعد ایک لیڈر ذوالفقار علی بھٹو آئے اس کے بعد کوئی نہیں، ملٹری ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو وزیرا عظم اور شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ بنایا، آصف زرداری اور بلاول اس طرح لیڈر بن گئے کہ کہا کہ کاغذ پر ہماری والدہ لکھ کر گئی ہیں۔ اسی طرح ولی خان فیملی میں ہوا اور مولانا فضل الرحمن بھی ایسے ہی آئے۔


ای پیپر