Sheikh Rasheed Big Statement
22 جنوری 2021 (17:18) 2021-01-22

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا براڈ شیٹ کا معاملہ پانامہ پلس ہے ،مریم نواز کچھ کہنے سے قبل کچھ پڑھ لیاکریں،فارن فنڈنگ کا شور مچانےوالوں کو بتانا چاہتاہوں عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو اوپن کر دیں ،وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج تک کا کہا ہے ،اپوزیشن والے جان لیں اب ان کا دور اقتدار واپس نہیں آنا ۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی طاقتوں کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ،وہ پاکستان چین کے گیم چینجر منصوبے سی پیک کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں ،غیرملکی قوتیں ملک میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں،ملک میں امن وامان قائم کرنے کا سہرا پاک فوج ،آئی ایس آئی اور رینجرز کو جاتا ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا شہداکی قربانیوں سے ہی کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں،سندھ حکومت شہر کو محفوظ رکھنے کیلئے رینجرز سے تعاون کرے ،انہوں نے کہا راڈشیٹ کا معاملہ پاناما پلس ہے ،ن لیگ کی 100 ملین کی جائیدادیں براڈشیٹ میں آسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا عالمی طاقتیں سی پیک کے منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں،ملک میں امن قائم کرنے کا سہرا پاک فوج ،آئی ایس آئی ،رینجرز کو جاتا ہے ،مریم نواز کچھ کہنے سے قبل  کچھ پڑھ لیاکریں،مجھ سے زیادہ کشمیر کو اس ملک میں کوئی نہیں سمجھ سکتا ،لال حویلی کا سری نگر لال چوک سے خون کا رشتہ ہے ،ختم نبوت سے متعلق ترمیم ن لیگ لائی ،فضل الرحمان نے حمایت کی ،مولانا 3 بار کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن انہوں نے کشمیریوں کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نہ تو یہ سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے اور نہ ہی استعفے دینگے ،جو حشر عوا م نے ان کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کیا وہی اب لانگ مارچ کا ہوگا ،انہوں نے کہا اب جو مرضی کر لیں ان کا دور اقتدار نہیں آنا ،فضل الرحمان بلا وجہ بپھرے ہوئے ہیں،مولانا سمجھ رہے ہیں ن لیگ کے ساتھ ملکر کوئی سیاسی رول بن جائے گا ۔


ای پیپر