Mufti Abdul Qavi,Hareem Shah,Hareem Shah New Videos
22 جنوری 2021 (22:34) 2021-01-22

ملتان :مفتی عبد القوی کو اپنے کیے کی سزا مل گئی ،اہلخانہ نے مفتی عبد القوی کو گھر میں ہی بند کر دیا ،خاندانی ذرائع کے مطابق مفتی عبد القوی کی وجہ سے ان کے خاندان کی بہت بدنامی ہو چکی ہے ،اہلخانہ کے مطابق مفتی عبدالقوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے باہر نکل چکی ہے اسی لیے انہیں گھر میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کےساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اہلخانہ نے مفتی عبد القوی کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں گھر میں ہی بند کر دیاہے ، مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں ، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے ، اس لیے آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔

واضح رہے ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ نے ویڈیوز منظر عام پر لانے کے بعد حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تمام ویڈیوز مکمل منصوبہ بندی کے تحت بنائی ہیں انہوں نے کہا کہ تھپڑ انہوں نے نہیں بلکہ ان کی کز ن عائشہ نے ہی مارا تھا اور یہ ویڈیو مکمل پلاننگ کے تحت بنائی گئی تھی ،حریم شاہ کا کہنا تھا کیونکہ مفتی عبد القوی نے کچھ غلط حرکات کیں تھیں جس کی وجہ سے ہی انہوں نے تھپڑمارا ،حریم شاہ کا کہنا تھا ان کی والدہ سے انہیں بہت ڈانٹ پڑ چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کیا اب یہ بھی رہ گیا تھا ۔


ای پیپر