Dr and Dr Daughter
22 جنوری 2021 (20:14) 2021-01-22

ملتان: باپ نے اپنی اکلوتی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، ماہر نفسیات نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا اس کے بعد انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کی لاشوںکو قانونی کارروائی کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔


ای پیپر