Fawad Chaudary Big Announcement about Marryam Nawaz
22 جنوری 2021 (17:55) 2021-01-22

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا آلومٹر گاجر بیچ کر پاکستان کو آگے نہیں لیکر جا سکتے ،دنیا کو کسی سیاستدان،مولوی  یا پیشوا نے مارڈرن نہیں بنایا ،دنیا کو یونیورسٹیز،سائنسدانوں نے  آگے لیکر جانا ہے ۔

انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ،حسن ،حسین نواز،مریم صفدر کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟مریم نواز گھر سے مہنگے ترین ڈریس ڈیزائنر کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں ،یہ بتاتے کیوں نہیں پیسے کہاں سے آئے ہیں ؟کیپٹن صفدر تو بو علی سینا ہیں،ہمیں کسی  کو جیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا نہیں چاہتے شہبازشریف یا خواجہ آصف جیل میں ہوں،جسٹس عظمت سعید   معتبر ججز میں سے ایک ہیں،اب اپوزیشن کو ان ججز پر بھی اعتباز نہیں ،اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چودھری کے علاوہ کوئی جج نظر نہیں آتا،براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں ۔

انہوں نے کہا جو حا ل سابقہ حکومتیں کر کے گئی ہیں اس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہونا تھا ،بجلی کیوں مہنگی کرنا پڑی اس کا سسبب نواز شریف کی حکمت عملی ہے،بجلی کے کارخانوں  کو باہر سے آنے والے فیول پر چلاہا جارہا ہے ۔


ای پیپر