beggars,formulated,involve,arrested,courses,useful,citizens
22 جنوری 2021 (13:20) 2021-01-22

لاہور (کاشف سلیمان )پنجاب حکومت نے پیشہ ور گداگرمافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، 10سے 30لاکھ تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گداگروں کو قومی ترقی میں شامل کرنے کے لیے بھی نیا پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، گرفتارگداگروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے صنعت زار سے کورس کروائے جائیں گے، بچوں کو چائلڈ پرٹیکشن بیورومنتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے نئی بات کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے گداگرمافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں پہلے جن گداگروں کو پکڑا جاتا تھا وہ ضمانت کرا کے باہر آجاتے تھے اور پھر بھیک مانگنے کا دھندہ شروع کر دیتے اس کو روکنے کے لیے قانون میں ترمیم کر کے پیشہ ور گداگر مافیا کو دس سے تیس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

گداگروں کے خلاف آپریشن میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جہاں ایکشن لیا جائے گا وہاں بچوں کو چائلڈ پروٹیشن بیورو منتقل کیا جائے گا اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی ہے جو بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لائیں جائیں ان کو تعلیم و تربیت سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بے آسرا اور لاوارث بچوں کی فلاح و بہود اور انہیں معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گداگروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے صنعت زار سے کورس کروائے جائیں گے تا کہ وہ گداگری کی بجائے ہنر مند بنیں اور  عزت کی روٹی کما کر معاشرے کے عزت دار  شہری بنیں۔


ای پیپر