SSR Birthday,Ankita Lokhande,Sushant Singh Rajput,girlfriend,video
22 جنوری 2021 (11:13) 2021-01-22

ممبئی : بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کا گزشتہ روز 35 ویں سالگرہ تھی ۔ اس موقع پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے ان کی ایک شاندار ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے شائقین کے دل بھر آئے۔

انکتا لوکھنڈے نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پر سوشانت سنگھ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور ساتھ لکھا کہ ’’ مجھے نہیں معلوم کہ میں کہاں سے شروع کروں اور کیا لکھوں ٗ لیکن آج میں سوشانت سنگھ کی کچھ پرانی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ہوں۔ تمہارے ساتھ میری یہ کچھ یادیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔اور میں ہمیں تمہیں یاد کرنے والی ہوں۔ خوش ٗ ذہین ٗ رومانٹک ٗ پاگل اور شاندار ۔

انکتا لوکھنڈے نے ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں سوشانت سنگھ اپنے کتے ہاتچی کے ساتھ اٹھکلیاں کرنے میں مصروف ہیں اور اس یادگار موقع کی ویڈیو انکتا لوکھنڈے بنا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال اپنےفلیٹ پر خود کشی کر لی تھی اور ایک ایسے موقع پر جب وہ اپنے کیرئیر کی انتہا کی طرف جا رہے تھے اور خود کو ایک کامیاب اداکار منوا چکے تھے۔ 


ای پیپر