Cafe owners,criticized,ridiculing,manager,speaking English
22 جنوری 2021 (10:50) 2021-01-22

اسلام آباد : کیفے کی  مالکان کی طرف سے اپنے منیجر کو انگریزی نہ آنے پر تضحیک کا نشانہ بنانے پر پاکستان بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس معاملے پر کیفے کی  مالک نے ایک پیغام میں اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیم ممبرز کے درمیان میں گفتگو تھی جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ 

اپنے ایک وضاحتی میسج میں کیفے کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر وضاحت کی گئی کہ اس ویڈیو میں ہمارے درمیان بحیثیت ٹیم ایک گپ شپ کو دکھایا گیا ہے اور اس کو نفرت انگیز اور منفی معنوں میں نہیں دیکھا جانا  چاہیے۔ ہم معذرت چاہتے ہیں اگر کسی کو تکلیف پہنچی لیکن ہمارا ایسا کوئی مقصد نہ تھا۔

ہمیں مالکان کے طور پر اپنے رحم دل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں  دینا ٗ ہماری ٹیم ہمارے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے ہے اور یہی عمل خود گواہی دے رہا ہے۔ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ جنہیں اپنی زبان اور ثقافت پر فخر ہے 

یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایک کیفے کی مالکان عظمیٰ چوہدری اور دیا حیدر ٗ منیجر اویس کیساتھ ایک گفتگو میں اس کی انگریزی پر اس کا مذاق اڑا رہی تھیں جس پر پاکستان بھر میں طوفان بپا ہو گیا اور سوشل میڈیا پر عوام نے اس پر شدید تنقید کی۔


ای پیپر