’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر
22 جنوری 2020 (20:55) 2020-01-22

لاہور: لاہور کی سول عدالت میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔ خاتون کا موقف سننے کے بعد عدالت نے(کل) 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے ڈراماسیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط 25 جنوری کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔


ای پیپر