پی آئی اے جہاز کے اندر مار کٹائی ،ویڈیو سامنے آگئی
22 جنوری 2020 (17:37) 2020-01-22

لاہور: لا ہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر اور عملے کے درمیان جھگڑا گیا،بلک ہیڈ نشست پر شروع ہونے والا جھگڑا تکرار سے مار کٹائی تک جاپہنچا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 757 میں ہا تھا پا ئی کا واقعہ پیش آیا، نشست پر شروع ہونے والا جھگڑا تکرار سے مارکٹائی تک جاپہنچا،دوران پرواز دو مسافر بنا ادائیگی کے بلک ہیڈ نشستوں پر جا بیٹھے،کیبن کریو عملے نے مسافروں کو بلک ہیڈ نشستوں سے اٹھ کر واپس اپنی نشستوں پر جانے کا کہا تو تکرار شروع ہوگئی،عملے نے کپتان کو مسافروں کی شکایت جس کی اطلاع لینڈنگ سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر سیکورٹی کو کردی گئی، مسافروں اور کیبن کریو کی تکرار بڑھنے پر دونوں فریق آپس میں الجھ پڑے ۔

ویڈیو میں کیبن کریو اور مسافروں کی مار پیٹ صاف دیکھی جاسکتی ہے،پرواز کے ہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا۔


ای پیپر