سکرین شوٹ

'مایوس نہیں ہوں محمد حفیظ کیساتھ مل کر نوجوان کپتان کی رہنمائی کروں گا'
22 جنوری 2020 (15:17) 2020-01-22

لاہور: بنگال ٹائیگرز کے خلاف شاہینوں کے تربیتی کیمپ کا آخری روز، کرکٹر شعیب ملک کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کسی ایجنڈے پر چلنے کے بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے، مایوس نہیں ہوں محمد حفیظ کے ساتھ مل کر نوجوان کپتان کی رہنمائی کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بی پی ایل کھیل کر آیا ہوں بنگلا دیشی کرکٹ میں بہتری آئی ہے انکی ٹیم مضبوط ہے، کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی کو بہتر کروں۔

شعیب ملک نے کہا کہ کپتانی کوئی چیز نہیں، پاکستان کی شرٹ پہننے کے بعد اچھا کرنے کی کوش ہونی چاہیے، میں اور حفیظ نوجوان کھلاڑیوں سمیت نوجوان کپتان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل فٹ ہوں، چاہتا ہوں بطور آل راونڈر کھیلوں۔ باقی فیصلہ کپتان اور مینجمنٹ کا ہے۔ چاہتا تھا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوں لیکن ابھی فوکس بنگلا دیش سیریز پر ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ بورڈ کا مجھے اور حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینا اچھا فیصلہ ہے۔


ای پیپر