وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک جاتے ہی بڑی خوشخبری بھی آگئی
کیپشن:   Image Source : IK Official FB
22 جنوری 2019 (22:59) 2019-01-22

ابوظبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالرکے قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ اسٹیٹ بینک پاکستان اورابوظبی فنڈز فارڈیولپمنٹ کے مابین ہوا‘پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کئے۔توقع کی جارہی ہے کہ ایک ارب ڈالر فوری پاکستان کو وصول ہوجائیں گے جبکہ باقی 2ارب ڈالر معاہدے کے مطابق منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا اہم دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اہم معاہدےطے پائے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا۔خیال رہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان قطر کے دور روزہ دورے پر ہیں، جہاں وزیراعظم کی امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔


ای پیپر