ذیشان دہشتگرد تھا یا نہیں؟بڑی خبر سامنے آگئی
22 جنوری 2019 (21:32) 2019-01-22

لاہور :انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں سے روابط تھے ، ذیشان کے موبائل فو ن سے دہشتگر د عثمان کے ساتھ تصویر انٹیلی جنس کو مل گئی ،عثمان ہارون 15جنوری کو فیصل آباد میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مار ا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے ذیشان سے متعلق ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ذیشان کے دہشتگرد عثمان کیساتھ تعلقات تھے یا نہیں ابھی تحقیقات جاری ہیں  ، ذیشان کی دہشتگرد عثمان کیساتھ لی گئی سلیفی موبائل فون سے حاصل کر لی گئی ہے ، عثمان 15جنوری کو سی ٹی ڈی کی ایک کاروائی میں مارا گیا تھا ، ذیشان کے زیر استعمال گاڑی عدیل حفیظ نے خریدی تھی ،گاڑی کی خریدو فروخت کا سٹامپ پیپر بھی منظر عام پر آگیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل حفیظ بھی عثمان ہارون کیساتھ 15جنوری کو فیصل آباد میں مارا گیا تھا ۔

سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونے والی گاڑی دہشتگرد عدیل حفیظ کی ملکیت تھی ،گاڑی عدیل نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9مئی 2018کو خریدی تھی ،گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے 6لاکھ 80ہزار روپے میںخریدی گئی تھی ،گاڑی سانحہ سے کچھ عرصہ قبل سے ذیشان کے زیر استعمال تھی ۔


ای پیپر