مائیکرو سافٹ نے موبائل فونز کیلئے ونڈوز ختم کرنے کا اعلان کر دیا
22 جنوری 2019 (18:35) 2019-01-22

واشنگٹن: ونڈوز فون اب ماضی کا حصہ بننے جا رہے ہیں جب مائیکروسافٹ نے ایسے تمام فون کیلئے بھی سہولیات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جن میں ونڈوز 10استعمال ہو رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام فونز جن میں ونڈوز 10استعمال ہو چکی ہے ان کیلئے بھی اس سال کے آخر تک اپ ڈیٹ ختم کر دی جائیگی ۔ 10دسمبر 2019ء سے ونڈوز 10کے سافٹ ویئر پر چلنے والے تمام موبائل فونز کیلئے جاری سکیورٹی اپ ڈیٹس کو روک دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ونڈوز کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ ایسے تمام فونزجن میں ونڈوز 8.1استعمال ہو رہی ہو گی ان کی اپ ڈیٹ 2017ء میں ختم کر دی گئی تھی ۔


ای پیپر