Image Source : Facebook

سانحہ ساہیوال پر نوا زشریف کا سخت ردعمل ،پارٹی کو اہم ہدایات جاری
22 جنوری 2019 (17:44) 2019-01-22

لاہور: سانحہ ساہیوال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ساہیوال سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ اس وقت تک کھڑے رہینگے جب تک انصاف فراہم نہیں کیا جا تا ۔انہوں نے پارٹی کو ہدایات جاری کیں کہ انصاف ملنے تک متاثرین کیساتھ مکمل تعاون اور مدد فراہم کریں ۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ٹیسٹ کروانے کے بعد نواز شریف کی ملاقات خواجہ عمران نذیر سے ہوئی ،ملاقات کے بعد خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف سانحہ ساہیوال پر انتہائی رنجید ہ ہیں،انہوں نے تمام کارکنان کو سلام بھجوایا اور دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نواز شریف بہت باہمت شخص ہیں ،ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس زیا دہ اچھی نہیں آئیں ،نواز شریف نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔


ای پیپر