نواز شریف کے علاج معالجہ کے انتظامات فوری کئے جائیں : شہباز شریف
22 جنوری 2019 (16:26) 2019-01-22

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت کے بارے میں ان کے بھائی ٗ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر انتظامات کئے جائیں ۔ 

ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہے جس پر فوری طور پر سنجیدہ کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ جیل میں ہونے والے نواز شریف کی رپورٹس ان کے ذاتی معالجین کو فوری طور پر فراہم کی جائیں ۔

مزید برآں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے سیکرٹری ہیلتھ کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ جیل کے عملے کی طرف سے میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور نواز شریف کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔


ای پیپر