فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

دوسرے ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
22 جنوری 2019 (15:43) 2019-01-22

ڈربن: دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پروٹیز کا شکار کرنے کیلئے بیتاب، پاک جنوبی افریقا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جا رہا ہے ، 5 میچوں کی سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس ڈربن میں فتح کا اعتماد لیے میدان میں اتر رہی ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلے میچ کی شکست کا بدلہ چکانے کی کوشش کرے گی۔ پروٹیز کو رن ریٹ بہتر بنانے جبکہ پاکستان کو بولنگ میں خامیوں پر قابو پانے کی فکر ہوگی۔

فاسٹ بولر حسن علی ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پُرامید، کہتے ہیں کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، جیت کیلئے 300 کا ہدف لازم ہے۔ گرین شرٹس میں عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


ای پیپر