پاک فوج کے جوانوں نے نتھیا گلی میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا 
22 جنوری 2019 (14:29) 2019-01-22

مری : پاک فوج کے جوانوں نے رات گئے آپریشن کر کے مری میں نتھیا گلی میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت برف سے نکال لیا 

تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے بعد مری میں آئے ہوئے سیاح توحید آباد ٗ نتھیا گلی کے علاقہ میں برف میں پھنس گئے تھے ٗ جس کی طرح ملنے پر پاک فوج کے جوانوں نے ٗ پاک فضائیہ ٗ کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور رات کے آخری پہر میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو زندہ سلامت بچا لیا۔

مری میں ان دنوں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کا نظارہ کرنے کیلئے ملک بھر سے سیاح پہاڑی مقام پر رخ کر رہے ہیں۔ گزشتہ رات نتھیا گلی میں مسلسل برف باری کے بعد برف کی تہہ 2فٹ تک ہو گئی اور مسلسل تین دن سے جاری برف باری کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل رات گئے 3بجے شروع کیا گیا اور سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد مری اور کالا باغ میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر