ڈاکٹر شاہد مسعود اڈیالہ جیل کی بیرک میں بے ہوش پائے گئے
22 جنوری 2019 (14:02) 2019-01-22

راولپنڈی : ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود جیل میں بے ہوش ہو گئے ٗ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ہونے والے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود ان دنوں اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں پر گزشتہ روز ان کی صحت بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی بیرک میں بے ہوش پڑے ہوئے پائے گئے جس پر جیل عملہ پریشان ہو گیا اور فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ جس کے بعد انہیں پمزہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہنگامی طور پر نیورو سرجن نے چیک کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود ڈپریشن کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے ان کے ابتدائی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جس کے بعد ان کی بیماری کے بارے میں حتمی بات کی جا سکے لیکن فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے


ای پیپر