Bigg Boss 14 Grand Finale: Rakhi Sawant Took Rs 14 Lakh And Quit The Show
22 فروری 2021 (21:17) 2021-02-22

نئی دہلی :بھارت کی معروف اداکارہ اور آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت نے اپنی ادھور ی شادی کی انوکھی داستان سنا دی ۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقع ان کی زندگی کیلئے ایک انوکھا واقع تھا ،راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کی اس ادھوری شادی کے پیچھے ایک غنڈے کا اہم کردار ہے ،راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کی والدہ اس غنڈے سے بچانے کیلئے فوری شادی کروانا چاہتی تھیں ۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک انتہائی خوفناک صورتحال تھی کوئی بندوق کے زور پر مجھے اغواکرنے کی بھی کوشش کرنے والا تھا ،اس سارے معاملے سے متعلق میری والدہ بخوبی آگاہ تھیں ۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ رتیش اور میں بہت محبت کرتے تھے وہ مجھے پسند بھی کرتے تھے ،لیکن ا س غنڈے سے بچنے کیلئے مجھے ایک ایسے شخص کی تلاش تھی جو مجھ سے شادی کر سکے ،راکھی نے انکشاف کیا جب رتیش مجھ سے شادی کیلئے راضی ہو گیا تو اس نے ایک دن مجھ سے شادی کرنے کیلئے میرے گھر آنے کا باقاعدہ پروگرام بنایا جس کا علم کچھ رپورٹرز کو ہوگیا تھا ،رتیش کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ ہوٹل کے عقبی دروازے سے نکل گیا ۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ رتیش میرے ساتھ سب کچھ کر سکتا تھا لیکن اس نے اس کا کبھی کوئی فائدہ نہیں اُٹھا یا ،راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ رتیش نے شادی شدہ ہونے کی سب سے بڑی بات مجھ سے چھپائی تھی ،راکھی ساونت کے بھائی نے رتیش کے شادی شدہ ہونے اور ایک بچے کے باپ ہونے کی بھی تصدیق کی ۔

یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ راکھی ساونت رئیلٹی شو بگ باس 14 کی جیت کا خواب لے کر شامل ہو ئی تھیں ،راکھی ساونت نے 14 لاکھ روپے لے کر شو میں فائنل کی دوڑ سے علیحدہ ہو گئی تھیں ،راکھی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنی بیمار والدہ کا علاج کروائیں گی، کیونکہ وہ شو میں آنے سے قبل بینک کرپٹ ہوگئی تھیں۔


ای پیپر