وزیراعلیٰ اور سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
22 فروری 2021 (19:49) 2021-02-22

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کیلئے مختلف گروپس بنا کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی جس دوران سینیٹ الیکشن کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور  مسلم لیگ (ق) کے رہنماء ارکان اسمبلیوں سے رابطے کریں گے۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے محاذ پر نامزد امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں اور کامیابی ہماری ہو گی۔ 


ای پیپر