Pakistan Voting Machine
22 فروری 2021 (19:07) 2021-02-22

 اسلام آباد :پاکستان میں انتخابات کیلئے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی،پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی ۔

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی اور کہاکہ مشین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانک نے تیار کی ہے ، مشین کے دو حصے ہیں ایک حصے پر انتخابی نشانات ہیں ، دوسرا حصہ پریزائڈنگ افسر کے پاس ہوگا، جب ووٹر اندر جاتا ہے ووٹ ڈالنے تو پریزائڈنگ افسر ووٹ کے لیے الاؤ کر دیتا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے، انتخابات میں پنجاب حکومت مکمل غیر جانب دار رہی ہے،ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ علی اسجد یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتا لگ جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے، نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔


ای پیپر