Ch Pervaiz Elahi and Usman Buzdar Meeting for Senate Election
22 فروری 2021 (18:39) 2021-02-22

لاہور :سینٹ کے انتخابی معرکے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں بڑے ایوان کے بڑے دنگل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی بھی شریک تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دو نوں ملاقات میں سینٹ کے انتخابی معرکے سے متعلق بڑے اہم فیصلے ہوئے ، ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت بھی شریک ہوئے جس میں ارکان سے رابطوں پر بریفنگ بھی دی گئی ، سینٹ انتخابات کے حوالےسے اتحادی قیادت کی مشاورت  میں متعدد تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں سردار عثمان بزدار ،چوہدری پرویزالہی اورمونس الہی نے سینٹ کے لئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دی،سینٹ انتخابات سے قبل مختلف گروپس تشکیل دیکر پارٹی رہنماوں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا  اتحادی  مشاورت سے  سینٹ میں کامیابی حاصل کریں گے ،   تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق  کے  رہنماارکان سے رابطے کریں گے ،چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا  سینٹ کے محاذ پر   نامزد امیدوار کامیاب کروائیں گے ، سینٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں ۔

چوہدری مونس الہٰی کا کہنا تھا   نمبرز گیم پورا کرلیاہے  انشا اللہ کامیابی ملے گی ،  سینٹ کے  حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے ،سینیٹ  انتخابات ،اتحادی قیادت کی مشاورت  میں متعدد تجاویز کاجائزہ لیا گیا ۔


ای پیپر