’پاوری گرل‘ کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر تنقید کا سامنا مگر کیوں؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام
22 فروری 2021 (18:33) 2021-02-22

لاہور: چند سیکنڈ کی ویڈیو سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی ’پاوری گرل‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی میں شمولیت اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دنا نیر کی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی کے ساتھ خوب تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جاوید آفریدی کیساتھ بیٹھی میچ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور دونوں نے پشاور زلمی کی آفیشل شرٹس پہنی ہوئی ہے۔ 

 وائرل تصویروں پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جاوید آفریدی کو دنا نیر کو پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جبکہ ’پاوری گرل‘ پر بھی کافی تنقید کی جا رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب دنا نیر کو دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں جبکہ انہیں پی ایس ایل کا حصہ بھی نہیں بننا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھیں پارٹی کر رہی تھیں۔ دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بالی ووڈ سٹارز ’پاوری‘ کرنے لگے۔


ای پیپر