ڈیل سٹین کراچی پہنچ گئے، گلیڈی ایٹرز سکواڈ کب جوائن کریں گے؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
22 فروری 2021 (18:26) 2021-02-22

کراچی: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین پی ایس ایل چھ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں جو تین روزہ قرنطینہ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل سٹین نجی مصروفیات کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے تھے تاہم اب وہ کراچی پہنچ چکے ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی لے لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ڈیل سٹین کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں تین روز کیلئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ رپورٹ آنے کے بعد وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیں گے۔ 

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا تھا جبکہ آج کوئٹہ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مدمقابل ہو گی تاہم اس میچ کیلئے ڈیل سٹین ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ 


ای پیپر