Kisan Sikh Rally towards Parliament House
22 فروری 2021 (18:02) 2021-02-22

نئی دہلی :بھارت میں تین ماہ سے جاری کسان سکھ احتجاج خطرناک صورتحال اختیار کر تا چلا جا رہا ہے ،بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر کے مودی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،کسان رہنمائوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیرائو کا اعلان بھی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی کسانوں کے احتجاج میں شرکت کیلئے ریاست کیرالہ پہنچے۔ کسانوں کے اجتماع سے سے خطاب کے بعد ریلی نکالی، خود ٹریکٹر چلا کر ریلی کو لیڈ بھی کیا۔

چھ کلومیٹر طویل ریلی میں  ہزاروں کسان ٹریکٹرز سمیت شریک ہوئے، راہول گاندھی  نے کہا پوری دنیا بھارتی کسانوں کیلئے آواز اٹھا رہی ہے ،صرف مودی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ بی جے پی کی حکومت زبردستی قوانین کسانوں پر تھوپ رہی ہے۔ زراعت سے جڑے افراد کو مودی سرکار  کی جانب سے  قوانین واپس  لینے تک احتجاج جاری رکھنا چاہئیے۔


ای پیپر