Establishment is 'totally neutral', says PPP's Gilani
22 فروری 2021 (17:00) 2021-02-22

ملتان :سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے اسٹبلشمنٹ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر نظر آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طو ر پر نیوٹرل کردار ادا کر رہی ہے ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سینٹ میں مکمل طور پر پی ڈی ایم کی نمائندگی کرتا رہوں گا ،یوسف رضاگیلانی نے پی ڈی ایم سر براہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت مکمل طو ر پر نیوٹرل ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی متفقہ وزیر اعظم تھا انہوں نے کہا جب وزیر اعظم بنا تو 264 ووٹ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے ذاتی تعلقات کی بنا پر بھی ووٹ مل جاتے ہیں ،سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے ہر فرد کے پاس جائوں گا کیونکہ سینٹ انتخابات میں میری کامیابی جمہوریت کی فتح ہو گی ۔

سینٹ انتخابات سے قبل جہانگیر ترین سے ملاقات کے سوال پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میری جہانگیر ترین سے کسی قسم کی کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی طے ہے ہاں البتہ میرا جہانگیرترین کیساتھ ایک اچھا تعلق ضرور ہے ۔


ای پیپر