White House says US in talks with Iran over detained Americans
22 فروری 2021 (16:42) 2021-02-22

تہران :ایران  کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر صورتحال میں اپنی پارلیمنٹ کے دئیے گئے فیصلوں پر ہی عملدر آمد کرے گا انہوں نے کہا اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عالمی ایجنسی آئی اے ای ای کے سربراہ فائیل گروسی تہران کے جوہری معاہدے سے متعلق کیا فیصلہ سناتے ہیں ۔

عراقجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایرانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل کے نتیجے میں آئی اے ای اے کی نگرانی کے تناسب میں 20 سے 30 فی صد کی کمی آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایران یورپی یونین کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ تجویز میں ایرانی جوہری معاہدے میں شامل موجودہ ممالک اور امریکا کے درمیان ایک غیر سرکاری اجلاس منعقد کرنے کا کہا گیا ہے،ایران نے فی الوقت اس  کیلئے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران تہران صرف ایک ہی صورت میں جوہری معاہدے پر مثبت ردعمل دکھا سکتا ہے اگر امریکہ ایران پر عائد کی گئی پابندیاں اُٹھانے کیلئے کوئی عملی اقدام اُٹھاتا ہے ۔


ای پیپر