Bigg Boss,winner,rubina delaik,great full,salman khan
22 فروری 2021 (15:39) 2021-02-22

ممبئی : بھارتی ریالٹی شو بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک نے کہا ہے کہ وہ عوام کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بگ باس کی ونر بنایا ٗ انہیں گھر کے اندر ایک مشکل اور منفرد وقت گزارا جس نے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

بگ باس کے گھر سے باہر آنے والے بعد روبینہ  دلیک نے سوشل میڈیا پر انسٹا لائیو کے دوران کہا کہ وہ 143 دن تک بگ باس کے گھر میں رہی ۔ اس موقع پر سلمان سر نے  جس طرح مجھے برداشت کیا اور جس طرح مجھے باتیں سمجھائیں میں اس کیلئے ان کی احسان مند ہوں اس کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کا بہت جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ایک ایک شخص کا شکریہ جس نے میرے لئے ووٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی دوبارہ انسٹاگرام پر لائیو آئیں گے اور اس سے پہلے باقاعدہ طور پر وقت کا اعلان کریں گے۔ بگ باس ان کیلئے ایک منفرد تجربہ رہا ۔ انہوں نے اس موقع پر خود سے ملاقات کی اور خود کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر اگر میرے شوہر ابھے نو شکلا میرے ساتھ نہ ہوتے تو یہ سفر میرے لئے بہت مشکل ہو جاتا۔ وہ پورے شو میں میرے لئے ایک طاقت بن کر میرے ساتھ رہے اور جب وہ گھر سے نکلے تو انہوں نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ میں یہ شو جیت کر باہر نکلوں گی۔ دیکھو ابھے !میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔


ای پیپر