Yousaf Raza Gilani, Chairman Senate, Fazal-ur-Rehman, PTI, PPP, PML-N, PDM
22 فروری 2021 (14:06) 2021-02-22

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں ، یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں ، پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عام آدمی ڈھائی سال سے کرب سے گزر رہا ہے ، عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، بجلی ، گیس، چینی ، آٹا ، گھی سب چیزیں منہگی ہو رہی ہیں۔ ایسے لوگوں کے ہاتھ ملک کے قلمدان دے کر آپ ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے ، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا ، مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا تھا جب وزیراعظم بنا تو 264 ووٹ پڑے ، اپوزیشن نے مجھے 42 ووٹ دئیے ، جو تعلقات پر ملے۔ ماضی ماضی ہے مگر آج شہباز شریف سمیت سب نے حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بظاہر نظر آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے نہ فون پر بات ہوئی نہ رابطہ ہوا ، جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں ، ان کو کہنے کی ضرورت نہیں۔


ای پیپر